سیالکوٹ:جعلی دستاویزات کے ذریعے خاتون کی اراضی ہتھیانے کی کوشش

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا)جعلی دستاویزات تیار کرکے خاتون کی اراضی ہتھیانے کی کوشش کرنے والے 4افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں پولیس نے روبینہ نعیم کی رپورٹ پراسکی پراپرٹی کے جعلی دستاویزات تیار کرکے پراپرٹی ہتھیانے کی کوشش کرنے والے فیاض، افتخار، آفتاب اور زاہد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔