اندرون شہر اور گردونواح میں متعدد شاہرات سے گٹروں کے ڈھکن چوری ، حادثات بڑھ گئے

اندرون شہر اور گردونواح میں متعدد شاہرات سے گٹروں کے ڈھکن چوری ،  حادثات بڑھ گئے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اندرون شہر اورگردونواح متعدد شاہرات سے گٹروں کے ڈھکن چوری ہونے لگے جبکہ بعض شاہرات پر ہیوی ٹریفک سے ڈھکن ٹوٹنے سے حادثات بھی بڑھ گئے اور سیوریج سسٹم ناکارہ ہوگیا۔۔۔

حکومتی ہدایت پر مین ہولز کی چوری اور حادثات کی روک تھام کیلئے فائبر گلاس کے مضبوط مین ہولز بنوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اس پر بھی عمل درآمد نہ ہوسکا ،شاہرات پر لگے مین ہولز کی تخمینہ رپورٹ بھی تیار کی گئی تھی، ذرائع کے مطابق واسا افسروں اور ملازمین کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث گوجرانوالہ شہر میں سڑکوں پر نصب مین ہولز کی چوری کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے جبکہ ڈویژن کے دیگر پانچ اضلاع گجرات،سیالکوٹ،حافظ آباد،منڈی بہاؤ الدین اور نارووال میں سیوریج سسٹم کے اختیارات ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کے سپرد ہیں مگر ملازمین کی عدم توجہی کے باعث مین ہولز کے ڈھکن غائب ہونے لگے ہیں ،چوری اور حادثات کو روکنے کیلئے لوہے کے بجائے فائبر گلاس کے ڈھکن بنوانے کا فیصلہ کیا گیا جس پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔ شہریوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں