جہلم سے جی ٹی ایس چوک تک حقوق طلبہ مارچ

جہلم سے جی ٹی ایس چوک تک حقوق طلبہ مارچ

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )اسلامی جمعیت طلبہ گجرات ڈویژن کے زیراہتمام حقوق طلبہ روڈ مارچ جہلم سے شروع ہو کر جی ٹی ایس چوک پر اختتام پذیر ہو گیا روڈ کارواں ناظم گجرات ڈویژن سیف اﷲ طارق بٹ کی نگرانی میں شروع ہوا۔۔۔

قیادت اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب کے ناظم سید تصور کاظمی نے کی، جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر طارق سلیم نے طلبا سے خطاب کیا ۔گجرات پہنچنے پر کارواں کا استقبال جماعت اسلامی گجرات کے ضلعی امیر چودھری انصردھول ایڈووکیٹ، ڈاکٹر خالد ثاقب، امیدوار این اے 65 چودھری عبدالستار پیر جنڈ، حاجی اسلم جاوید قاسم آباد ،چودھری افتخارسرور اسامہ مختار و دیگر نے کیا۔ تصور کاظمی اور سیف اﷲ طارق بٹ نے یونیورسٹی فیسوں میں اضافے امن امان کی خراب صورتحال کی مذمت کی اور کہا کہ وہ طلبا کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں