ڈی پی او گجرات نے پنجاب کالج کھاریاں کے پراکٹر زسے حلف لیا

ڈی پی او گجرات نے پنجاب کالج  کھاریاں کے پراکٹر زسے حلف لیا

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈی پی او گجرات سید اسد مظفرنے بطور مہمان خصوصی پنجاب کالج کھاریاں میں پراکٹرز کی حلف برداری میں شرکت کی ۔

پرنسپل شعیب چودھری نے خطاب میں پراکٹر سٹوڈنٹس کو قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا اور ان کی مزید ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ڈی پی او گجرات نے نو منتخب پراکٹر زسے حلف لیا ۔سٹوڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوتھ کا ملک میں بہت اہم کردار ہے ، سٹوڈنٹس میں خود اعتمادی ہونی چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں