سرپرستی سے کٹلری صنعت کثیر زرمبادلہ لا سکتی :شکیل مہر

سرپرستی سے کٹلری صنعت کثیر زرمبادلہ لا سکتی :شکیل مہر

وزیرآباد(نامہ نگار)کٹلری کی صنعت کو مزید فروغ دے کر ملکی زرمبادلہ میں اضافہ کریں گے ، حکومت ہماری سرپرستی کرے ۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین آل پاکستان کٹلری ایسوسی ایشن شکیل اعظم مہر نے گوجرانوالہ بزنس سنٹر میں کٹلری مصنوعات کے ڈسپلے سنٹر پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گوجرانوالہ بزنس سنٹر میں ڈسپلے سنٹر کا مقصد غیر ملکی ڈیلی گیشنز اور ایمبیسڈرز کا وزٹ کر انا ہے تا کہ پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافہ ہو ،بزنس سنٹر میں آسیان ممالک کے 10ایمبیسڈرز نے مختلف ڈسپلے سنٹرز کا وزٹ کیا اور پاکستانی مصنوعات میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ شکیل اعظم مہر نے کہا کہ کٹلری کی صنعت جن میں چاقو چھری چمچ کانٹا اور دیگر کچن ویئر کی مصنوعات شامل ہیں سالانہ اربوں روپے ملکی زرمبادلہ میں لاتے ہیں اگر حکومت صنعتکاروں کی سرپرستی کرے اور انہیں سہولیات مہیا کرے تو یہ صنعت ملک میں کثیر ڈالرز لا سکتی ہے ،اس موقع پرعدنان سنڈل ودیگر بھی موجود تھے ۔بزنس سنٹر میں جاری اس ایونٹ سے کاروباری افراد کو اپنی مصنوعات نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی متعارف کرانے کا موقع ملے گا جس سے ان کی پراڈکٹس کے بڑے پیمانے پر آرڈز ملنے کے مواقع پیدا ہوتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں