جلالپورجٹاں:لاپتہ شخص کی بوری بند لاش بر آ مد

جلالپورجٹاں:لاپتہ شخص کی بوری بند لاش بر آ مد

جلالپورجٹاں (نامہ نگار )سڑک کنارے 65سالہ شخص کی بوری بند لاش برآمد ہو ئی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کے علاقہ جوگی پورہ سے گزشتہ روز علی الصبح راہگیروں کو لب سڑک بوری بند لاش ملی پولیس کو اطلاع کی گئی۔۔۔

 تو ایس ایچ او تنویر عباس بھٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ،فرانزک ٹیم اور کرائم سین یونٹ نے بوری بند لاش کو کھولا تو مقتول کی شناخت محمد ریاض سکنہ میونوال کلاں کی ہوئی جس کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشان تھے مقتول نجی سکول میں مالی کا کام کرتا تھا جو دویوم قبل سکول سے کام ختم کرنے کے بعد گھر نہیں پہنچ سکا تھا۔ لواحقین کے مطابق ہماری کسی سے کوئی عداوت نہیں اور ہمارا والد اکثر اوقات دو یا تین دن بعد ہی گھر آتا تھا پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں