حافظ آباد:پاسکو نے گندم کی خریداری کا آ غاز کر دیا

حافظ آباد:پاسکو نے گندم کی خریداری کا آ غاز کر دیا

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں محکمہ پاسکو کی جانب سے گندم کی سرکاری خرید اور کسانوں میں باردانہ کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ۔

اس سال محکمہ پاسکو کی جانب سے ضلع بھر میں گندم کی ساڑھے 14لاکھ بوری خریدنے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے ۔گند م کی خریداری کے لیے ضلع بھر میں پاسکو اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 20خریداری مراکز بھی قائم کر د ئیے گئے ہیں۔ گندم کی سرکاری خرید اور کسانوں میں باردانہ کے اجرا کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سند س ارشاد کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو امتیاز علی بیگ، ڈسٹرکٹ منیجر پاسکو مکرم علی جاوید ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد منور حسین، اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں اشفا ق رسول اورمارکیٹ کمیٹی کے افسر شریک تھے ۔ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ کسانوں میں باردانہ کے اجرا اور گندم کی خریداری میرٹ کی بنیادپر کی جائیگی ، ہر کسان کو فی ایکڑ 8بوری جبکہ زیادہ سے زیادہ 250بوری باردانہ جاری کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بوریانوالہ ،حافظ آباد ، اقبال نگر ، کالیکی ،مدینہ چوک، ساون پورہ، فتح پور، جلالپور بھٹیاں ،لالکے دھیرنکے ، پنڈی باور ے ، رامکے چٹھہ، ونیکے تارڑ، نکی چٹھہ، کسیسے ، ٹاہلی گورائیہ، بھوبھڑا، کوٹ سرور، پنڈی بھٹیاں، سکھیکی اور ٹبہ شاہ بہلول کے مقامات پر 20خریداری مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں