باردانہ کی عدم فراہمی ، پورٹل بند ، کاشتکار پریشان

باردانہ کی عدم فراہمی ، پورٹل بند ، کاشتکار پریشان

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)محکمہ خوراک کی جانب سے کسانوں کو باردانہ کی فراہمی کا عمل شروع نہ ہوسکا،کسان اونے پونے داموں غلہ منڈیوں میں گندم فروخت کرنے پر مجبور ہیں،17اپریل تک کسانوں کو باردانہ فراہم کرنے کیلئے۔۔۔

 درخواستیں وصول کی گئیں جس کے بعد سے پورٹل بند ہے ،باردانہ کی عدم فراہمی پر کسان پریشان ہیں۔بتایا گیا ہے ضلعی انتظامیہ نے گوجرانوالہ میں کسانوں کو باردانہ کی فراہمی کیلئے 11خریداری مراکز قائم کئے ،کسانوں کو19اپریل سے باردانہ فراہم کرنے کا کہا گیا لیکن ابھی تک باردانہ کی فراہمی شروع نہ ہوسکی ۔ حکومت کی جانب سے گندم کا ریٹ 3900روپے من مقرر ہے لیکن باردانہ کی عدم دستیابی کے باعث کسان 3200روپے سے 3400روپے من گندم فروخت کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ کیلئے رواں سال 65ہزار ٹن (6 لاکھ 50 ہزار بوری)گندم خریدنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک گندم نہیں خرید رہا ۔دوسری طرف محکمہ خوراک کے حکام کا کہنا ہے کہ 17اپریل کے بعد سے پورٹل بند ہے انہیں بھی نہیں معلوم گوجرانوالہ میں اب تک کتنی درخواستیں جمع ہوئی ہیں۔ابھی تک کوئی پالیسی نہیں آئی کہ کب تک باردانہ کی فراہمی شروع کر نی ہے ،جیسے ہی کوئی احکامات آئیں گے کسانوں کو باردانہ کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں