تتلے عالی:گندم کی کٹائی میں تیزی ،فی ایکڑ کٹوائی ریٹ بڑھ گئے

تتلے عالی:گندم کی کٹائی میں تیزی  ،فی ایکڑ کٹوائی ریٹ بڑھ گئے

تتلے عالی(نامہ نگار )گندم کی کٹائی میں تیزی ،فی ایکڑ کٹوائی ریٹ بڑھ گئے ، تتلے عالی سمیت ضلع بھر میں رواں سیزن میں6لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر گندم کی کاشت کی گئی ہے۔۔۔

 جس کا سرکاری ریٹ 3900روپے فی من مقرر کر دیا گیا ہے موسم تبدیل اور سخت گرمی سے گندم کی کٹائی میں تیزی آگئی ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہارویسٹر مشین مالکان فی ایکڑ کٹوائی7سے 8ہزار روپے وصول کر رہے ہیں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں