سیالکوٹ:مہنگے داموں روٹی بیچنے پر 278 افراد کو 11لاکھ سے زائد جرمانہ

 سیالکوٹ:مہنگے داموں روٹی بیچنے پر  278 افراد کو 11لاکھ سے زائد جرمانہ

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ضلع بھر میں روٹی اور نان کی قیمتوں پر عملدرآمد کیلئے چیکنگ جاری، 14اپریل سے ابتک 1052انسپکشنز کیں۔

جبکہ مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے پر 278گرانفروشوں پر 11لاکھ83500روپے جرمانہ عائد کیا گیا،ناجائز منافع خوروں کے خلاف مختلف تھانوں میں 6مقدمات بھی درج کرائے گئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں