سیالکوٹ میں گھر سے 45سالہ شخص کی مسخ لاش برآ مد

سیالکوٹ میں گھر سے  45سالہ شخص کی مسخ لاش برآ مد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ قلعہ کالروالہ کے گنجان آباد محلہ سے 45سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت شہباز کے نام سے ہوئی ، لاش کئی روز پرانی اور مسخ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہے ، بدبو آنے سے محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی، متوفی شہباز گھر میں اکیلا رہائش پذیر تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں