نوشہرہ ورکاں :ڈیوٹی نہ کرنے اور ایم ایس سے بدتمیزی پر ڈسپنسر معطل

نوشہرہ ورکاں :ڈیوٹی نہ کرنے اور ایم  ایس سے بدتمیزی پر ڈسپنسر معطل

نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر ، نمائندہ دنیا )ڈیوٹی نہ کرنے اور ایم ایس سے بدتمیزی پر ڈسپنسر کو معطل کر دیا گیا ۔

 ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر مقصود ظفرمان نے ڈسپنسر عابد شہزاد کی ہسپتال کی جنرل فارمیسی پر ڈیوٹی لگائی لیکن عابد شہزاد گزشتہ ایک ماہ سے ڈیوٹی سے انکاری رہا اور جواب طلبی پر ایم ایس سے بدتمیزی کی، ایم ایس کی رپورٹ پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز بٹ نے عابد شہزاد کومعطل کرتے ہوئے مزید انکوائری کا حکم دے دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں