پھالیہ:نا معلوم افراد نے مویشیوں کو زہر کھلا دیا ،3ہلاک

پھالیہ:نا معلوم افراد نے  مویشیوں کو زہر کھلا دیا ،3ہلاک

پھالیہ (نامہ نگار )نامعلوم افراد نے ڈیر ے پر بندھے مویشیوں کو زہر کھلا دیا ،3 مویشی موقع پر ہلاک ہوگئے ایک جانور کو بچا لیا گیا ۔

مبینہ طور پر گاؤں کھائی میں ریاض نامی شخص کے مویشی ڈیرے پر بندھے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے آٹے میں زہریلی گولیاں ڈال کر مویشیوں کو کھلادیں جس کے نتیجہ میں لاکھوں روپے کے قیمتی جانور ہلاک ہو گئے یاد رہے کہ اس سے قبل بھی اس علاقہ میں ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں مخالفین رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمتی جانوروں کو زہر کھلا دیتے ہیں ۔ریاض احمد کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں