پنجاب میں بھی سندھ کی صحت کی سہولتیں ملنی چا ہئیں :پیپلز پارٹی

پنجاب میں بھی سندھ کی صحت کی  سہولتیں ملنی چا ہئیں :پیپلز پارٹی

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)عوام کو فری طبی سہولیات کی فراہمی پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس طرح سندھ میں عوام کو ہیلتھ کی سہولیات مل رہی ہیں اسی طرح پنجاب میں بھی ہونی چاہئیں ۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے سٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ نے پی پی63کے ٹکٹ ہولڈرڈاکٹر فیصل چودھری کی جانب سے یونین کونسل نمبر 56نعمانیہ روڈ پر لگائے جانے والے فری صحت میلہ کیمپ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی باؤ ایوب مہر،لالہ وقاص ادریس و دیگر بھی موجود تھے ۔صحت میلہ کیمپ میں فری چیک اپ کیا گیا، فری ادویات اور مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں