روٹی ،نان کے وزن کو بھی چیک کیا جا ئیگا :شاہد مارتھ

روٹی ،نان کے وزن کو بھی چیک کیا جا ئیگا :شاہد مارتھ

منڈی بہائوالدین (نامہ نگار)وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ہوٹلز اور نان بائی ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد،اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی او انڈسٹریز سمیت نان بائی ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر ضلع منڈی بہا ئوالدین میں سرکاری نرخ کے مطابق روٹی 15اور نان 20روپے میں فروخت کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔انہوں نے نان بائیوں کو ہدایت کی کہ وہ روٹی اور نان کے نرخوں کو نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں جہاں سے گاہک کو نرخ آسانی سے نظر آ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق مقررہ نرخ پر روٹی اور نان کی فروخت کے ساتھ وزن کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور زائد نرخ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔اجلاس میں نان بائیوں کی گزارشات اور مسائل بھی سنے گئے جن کو ڈپٹی کمشنر نے آئندہ اجلاس تک حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں