سیالکوٹ:65سکولوں میں ہیڈ ٹیچر نہ ہونے سے تعلیم متاثر

سیالکوٹ:65سکولوں میں ہیڈ ٹیچر نہ ہونے سے تعلیم متاثر

سیالکوٹ (عمر فاروق )ضلع سیالکوٹ کے 65سکولوں میں ہیڈ ٹیچر نہ ہونے کے باعث نظام تعلیم بری طرح متاثر ،تفصیلات کے مطابق ضلع سیالکو ٹ کی چاروں تحصیلوں سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور۔۔۔

 سمبڑیال میں قائم گورنمنٹ خواجہ صفدر ہائیر سیکنڈری سکول ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مراد پور، گورنمنٹ ہائی سکول چنوں موم ،گورنمنٹ ہائی سکول مراکیوال، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کندن پور، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بھاگووال، گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائیر سکول گوندل، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹلی لوہاراں، گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائیر سیکنڈری سکولپھلورہ ،گورنمنٹ ہائی سکول کوٹلی بہرام، گورنمنٹ ہائی سکول چپراڑ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اگوکی، گورنمنٹ ہائی سکول کالا گھمناں ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کوٹلہ سیداں، گورنمنٹ ہائی سکول حبیب پورہ ،گونمنٹ ایم سی لوکل بھڑتھ، گونمنٹ ہائی سکول رسول پور بھلیاں، گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول ہیڈ مرالہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول زینب کوٹلی لوہاراں، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول پھوکلیان،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وریو، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ہنڈل، گورنمنٹ ایم سی لوکل عدالت گڑھا، گورنمنٹ ہائی سکول کپوروالی، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول گھوئینگی ڈسکہ، گورنمنٹ ہائی ماڈل سکول بمبانوالہ ، گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کلاں، گورنمنٹ ہائی سکول چشتیاں ڈسکہ، گورنمنٹ ہائی سکول منڈیکی گورائیہ ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول آدمکے چیمہ، گورنمنٹ ایم سی لوکل لوڑیکی، گورنمنٹ ہائی سکول بھیلومہار۔

گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بوگڑھا، گورنمنٹ ہائی سکول کانواں لٹ، گورنمنٹ ہائی سکول جامکے چیمہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وڈالہ سندھواں، گورنمنٹ ہائی سکول ستراہ، گورنمنٹ ہائی سکول بمبانوالہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول منڈیکی گورائیہ، گورنمنٹ ہائی سکول گلوٹیاں خورد، گورنمنٹ ہائی سکول مندرانوالہ، گورنمنٹ کمپریسر ہائی سکول جامکے چیمہ، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول وڈالہ سندھواں، گورنمنٹ ایم سی لوکل بڈیانہ، گورنمنٹ ہائی سکول چونڈہ، گورنمنٹ ہائی سکول تارومنڈی،گورنمنٹ ہائی سکول چوبارہ، گورنمنٹ ہائی سکول چاروواہ، گورنمنٹ ہائی سکول ڈھوڈا، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول معراجکے ، گورنمنٹ ہائی سکول چونڈ ،گورنمنٹ ہائی سکول باگڑی، گورنمنٹ ہائی سکول گڈگور، گورنمنٹ ہائی سکول کلاسوالہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول سبز کوٹ، گورنمنٹ ہائی سکول عائشہ پسرور، گورنمنٹ ہائی سکول اسلامیہ سمبڑیال، گورنمنٹ ہائی سکول مسلم عوامی سکول ،گورنمنٹ کمنٹری سکول کلووال، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کھرولیاں، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بھاگووال، گورنمنٹ ہائی سکول ساہووالہ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول کلووال، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول وائیں، وغیرہ میں گزشتہ کئی سالوں سے ہیڈ ٹیچرز کی تعیناتی نہ ہوسکی ، طلبہ وطالبات کی تعداد بھی انتہائی کم ہوگئی ہے ۔ سی ای او ایجوکیشن جاوید اقبال بابر کا کہنا ہے کہ سیکرٹری ایجوکیشن کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے کہ اساتذہ کی ترقیاں نہ ہونے کے باعث تعیناتیاں نہ ہوسکیں ۔ جلد پروموشن ہونے پر تقرریاں کردی جائیں گئیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں