جامکے چٹھہ:مہنگی روٹی ونان کی فروخت،انتظامیہ ناکام

جامکے چٹھہ:مہنگی روٹی ونان کی فروخت،انتظامیہ ناکام

جامکے چٹھہ (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کے برعکس مہنگی روٹی ونان فروخت، آٹے کے ریٹ میں کمی کے باوجود انتظامیہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام،روٹی 20 جبکہ نان 30 میں دھڑلے سے فروخت جاری، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کارروائی میں ناکام ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق علی پور شہر سمیت رسولنگر،جامکے ،ورپال چٹھہ،کیلاسکے ،احمد نگر اور گردونواح میں روٹی 20 روپے جبکہ نان 30 روپے فروخت ہورہا ہے ۔علی پور چٹھہ میں انتظامیہ نے ایک دن چند نانبائیوں کو جرمانہ کیا جس پر سب نانبائیوں نے مل کر شہر میں ہڑتال کردی جس سے انتظامیہ نے بلیک میل ہوکر اپنی من مرضی کرنے کی کھلی اجازت دے دی ہے جبکہ شہر میں دویا تین مقامات پر ہوٹل مالکان سے ساز باز کرکے 70 گرام روٹی 15 روپے بیچ کر افسروں کو سب اچھا کی رپورٹ بھیج دی ہے جبکہ آٹے کی قیمت میں خاطر خواہ کمی ہوچکی ہے اور اب 10 کلو آٹے کا تھیلا 1450 کی بجائے 900 روپے میں فروخت ہورہا ہے مگر اسکے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا۔شہریوں نے کمشنر وڈپٹی کمشنر گوجرانولہ سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں