لالہ موسیٰ :تلخ کلامی پرجھگڑا ، ایک شخص قتل،2زخمی

لالہ موسیٰ :تلخ کلامی پرجھگڑا ، ایک شخص قتل،2زخمی

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں چھتہ میں معمولی تلخ کلامی سے ہونے والے جھگڑے میں کلہاڑیاں چل گئیں، ایک شخص قتل اور دو زخمی ہوگئے ۔۔۔

تفصیل کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے گاؤں چھتہ میں مقتول زبیر احمد ولد محمد اکرم قوم جٹ اور محمد احسان ولد محمد ریاض قوم جٹ کی آپس میں معمولی تلخ کلامی ہوگئی تھی جس پر بعد میں احسان وغیرہ نے کلہاڑیوں سے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں زبیر احمد ولد محمد اکرم قوم جٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ شاہزیب ولد شہزاد اور عجائب ولد اسلم قوم جٹ شدید زخمی ہوگئے ، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،مقتول کی نعش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاہے ، صدر پولیس لالہ موسیٰ مصروف تفتیش ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں