قلعہ دیدارسنگھ:چولہوں میں گیس کی جگہ گندا پانی آنے لگا

قلعہ دیدارسنگھ:چولہوں میں گیس کی جگہ گندا پانی آنے لگا

قلعہ دیدارسنگھ (سٹی رپورٹر )قلعہ دیدارسنگھ محلہ بھوتن پورہ،محلہ میاں صاحب،محلہ دارسلام میں محکمہ سوئی گیس کی غفلت سے گیس کی بجائے گھروں کے چولہوں میں سیوریج کا گندہ پانی آنے کی وجہ سے گزشتہ دو ماہ سے علاقہ مکین گیس نہ ہونے کے باعث گھروں میں مہنگی لکڑیاں خرید کر کھانا بنانے پر مجبور ہیں ۔۔۔

جس کی وجہ سے خواتین کو گھروں میں کام کاج کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔علاقہ مکینوں سہیل میتلا، عظمت بٹ، اعجاز احمد،محسن باجوہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ سے مسئلے کے حل کے لئے سوئی گیس کے دفتر جا کر شکایات درج کرواتے ہیں لیکن انہوں نے تاحال اس کا کوئی سد باب نہیں کیا ہمارا مسئلہ حل نہ ہوا تو سوئی گیس آفس کے باہر دھرنا دینے پر مجبور ہونگے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں