ریٹائرڈ ہونے والے افسر و ملازمین کے اعزاز میں تقریب

ریٹائرڈ ہونے والے افسر و ملازمین کے اعزاز میں تقریب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)سب رجسٹرار اکرم گجر،جی اے آر اختر ہمایوں بٹ، تحصیلدار (سٹی) رشید الدین ڈار، سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس رانا غلام فرید، نائب تحصیلدار سیف اللہ ڈھلوں، ایچ وی سی محمد پرویز۔۔۔

 ایچ وی سی ارشاد احمد خاں، اسسٹنٹ ناظر شیخ عبدالجبار، اظہر قریشی، محمد اعظم عاصی، سینئر کلرک محمد اکرم اور محمد آصف چیمہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب اور تمام ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین کو کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) مطاہر امین حیات وٹو نے محکمانہ خدمات کے اعتراف میں شیلڈز، تحائف پیش کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نوید حیدر شیرازی نے کہا کہ محکمانہ فرائض کی ایمانداری، خلوص نیت اور ذمہ داری سے ادائیگی اور سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آنے والے افسران اور ملازمین کی خدمات کو نہ صرف شہری بلکہ ادارے کبھی فراموش نہیں کرتے ۔ بطور ریاست کے نمائندے اور سرکاری اہلکار ہماری ذمہ داری ہے کہ سرکاری سطح پر دی جانے والی خدمات کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے اچھے اخلاق اور خندہ پیشانی سے پیش آئیں، اپنی ذمہ داریاں اور فرائض کی ادائیگی پوری ایمانداری سے ادا کریں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں