وزیرآباد:گھریلو لڑائی ،چچا زاد نے خاتون کو قتل کردیا

وزیرآباد:گھریلو لڑائی ،چچا زاد نے خاتون کو قتل کردیا

وزیرآباد(نامہ نگار)گھریلو لڑائی پر طیش میں آکر چچا زاد نے جواں سالہ خاتون کو قتل کردیا، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔۔۔

وزیر آباد کے علاقہ کالیوالہ کی 40 سالہ خاتون نورین بی بی زوجہ منیر راجپوت کو گھر میں بچوں کی لڑائی میں چپقلش اور نوک جھونک پر طیش میں آکر خاتون کے چچا سسر کے بیٹے نے گولی مار دی جسے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کیا گیا تاہم خاتون جانبر نہ ہوسکی۔ ملزم عمران عرف مانی ٹھاکر موقع سے فرار ہوگیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ماہ قبل مقتولہ خاتون نورین کے شوہر منیر کو بھی ملزم کے اہلخانہ نے گھریلو لڑائی میں زخمی کر دیا تھا جو بعد ازاں چل بسا جس کی خاندان کے بزرگ افراد نے صلح کروا دی۔ دو روز بعد مقتولہ نورین کی بیٹی کی شادی طے تھی۔نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا ،پولیس تھانہ احمد نگر مصروف تفتیش ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں