تتلے عالی:گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر5کلو میٹر دور یوٹرن

تتلے عالی:گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر5کلو میٹر دور یوٹرن

تتلے عالی(نامہ نگار )گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر پانچ کلو میٹر دور یوٹرن سے مسافروں،تاجروں،طلبا کیلئے درد سر بن گیا،ون وے کی خلاف ورزی سے حادثات میں اضافہ ہوگیا۔ش

تتلے عالی(نامہ نگار )گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر پانچ کلو میٹر دور یوٹرن سے مسافروں،تاجروں،طلبا کیلئے درد سر بن گیا،ون وے کی خلاف ورزی سے حادثات میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر تتلے عالی میں درمیان میں ڈیوائیڈر لائن کی دیوار تعمیر ہونے سے ایک سے دوسری طرف جانے کیلئے پانچ کلو میٹر دو ریوٹرن بنایا گیا ہے جس سے مکینوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔آبادی کے اندر یوٹرن بنانے کیلئے مقامی افراد اور مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کی جانب سے بھرپور احتجاج بھی کیا گیا لیکن کوئی حل نہیں نکل سکا بلکہ طلبا کا سکول پہنچنا،میت کو قبرستان پہنچانا ناممکن ہوگیا ہے ،یوٹرن دور ہونے کے باعث ون وے کی خلاف ورزی اور حادثات بھی بڑھ گئے ہیں۔ تاجر تنظیموں،طلبا اور شہریوں کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز،کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے تتلے عالی کی آبادی میں نزدیکی یوٹرن بنانے کا مطالبہ کیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں