ڈسکہ :پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ،مہنگائی کا طوفان

ڈسکہ :پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ،مہنگائی کا طوفان

ڈسکہ (نامہ نگار ) پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مجسٹریٹ غیر فعال ہونے سے ڈسکہ کے شہریوں کو گرانفروشوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا۔ڈسکہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی اور مجسٹریٹ غیر فعال اور۔۔۔

 افسروں کی جانب سے مارکیٹوں کا وزٹ بند ہونے کی وجہ سے تاجروں، دکانداروں اور خوانچہ فروشوں نے خود ساختہ ریٹ مقرر کر لئے ، اسسٹنٹ کمشنر اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری اشیا خورونوش کی ریٹ لسٹیں دکانوں سے غائب کر دی گئی ہیں۔ تحصیل انتظامیہ کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ڈسکہ شہر اور نواحی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کو سرکاری نرخوں کے بجائے کئی گنا زائد منافع لے کر فروخت کرنا معمول بن گیا۔ ڈسکہ میں چکن، چھوٹا بڑا گوشت، روٹی، نان، دالیں، سبزیاں، پھل و دیگر اشیا ضروریہ کی روزانہ کی بنیاد پر بڑھائی جانے والی خود ساختہ قیمتوں سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں۔ ڈسکہ شہر اورگردو نواح کے دیہات سے تعلق رکھنے والے افراد نے مقامی نتظامیہ سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو متحرک کرنے اور مہنگی اشیا بیچنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں