احمد نگر :موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

احمد نگر :موٹر سائیکل سوار ٹریفک حادثے میں جاں بحق

احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا )موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔

 نواحی علاقے کلاسکے قصر مرجان میرج ہال کے سامنے موٹر سائیکل سوار کو نامعلوم افراد ٹکرمارنے کے بعدفرار ہو گئے اور نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، بعد ازاں پہچان نواحی علاقے جناح کالونی کے رہائشی عادل کے نام سے ہوئی جو ہار ویسٹر پر بطور ہیلپر تھا اور گندم کی کٹائی کر کے گھر واپس آ ر ہا تھا ،عادل کی 4ماہ قبل شادی ہوئی تھی عادل کی موت کی خبر سن کر گھر میں کہرام مچ گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں