ہر شہری کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرینگے :عدنان چٹھہ

 ہر شہری کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرینگے :عدنان چٹھہ

علی پورچٹھہ(تحصیل رپورٹر )حلقہ کی تعمیروترقی اور ہر شہری کیلئے مساوی ڈویلپمنٹ کے مواقع میسر کرانے کیلئے صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کرکے لوگوں کے دلوں میں اعتماد پیدا کریں گے ۔۔۔

ان خیالات کا اظہار نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی عدنان افضل چٹھہ ایڈووکیٹ نے رانا خورشید احمد کی قیادت میں وفد سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر شہری کو ڈویلپمنٹ کے برابر مواقع پر عمل کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے اور نہ دینے والوں کو برابری کی بنیاد پر تعلیم صحت انصاف اور تعمیر وترقی میں حصہ دیا جائے گا اور اپنی عوامی ترجیحات کے بل بوتے پر آئندہ انتخابات میں 100 فیصد عوامی اعتماد کا حصول ممکن بنایا جا سکے گا، پاکستان سے فتنوں کی سیاست کا خاتمہ کر کے امن و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کا آغاز ہو چکا ہے اس موقع پر سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی علی پورچٹھہ آصف بھنڈر، سابق یوسی چیئرمن زاہد نواز چٹھہ، رانا محمد ایوب نمبردار، عتیق الرحمن، صلاح الدین چٹھہ، محمد افضل چٹھہ بھی موجود تھے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں