سیالکوٹ:ایف آئی اے کے چھاپے ،11 بجلی چور پکڑ لئے

سیالکوٹ:ایف آئی اے کے چھاپے ،11 بجلی چور پکڑ لئے

سیالکوٹ،لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا،نا مہ نگار )ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 11 چھاپہ مار کاروائیاں۔۔۔

 کاروائیاں تتلے والی سٹی،تحصیل وزیر آباد، کالیاں والی وزیر آباد، گجرات سٹی ، گوہر پور سیالکوٹ ، کھوکھرکی قبرستان گوجرانوالہ ، ڈسکہ ، کھاریاں اور کالیکی منڈی حافظ آباد میں کی گئیں چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے 11 ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ ملزم مین سپلائی لائن سے براہ راست کنڈا ڈال کر ، میٹر میں چھیڑ چھاڑ کر کے اور کمرشل کنکشن کے لیے گھریلو کنکشن استعمال کرتے ہوئے بجلی چوری کر رہے تھے ۔ گیپکو حکام نے کنکشن کو منقطع کر کے پی وی سی کیبل اور دیگر سامان قبضہ میں لے لیا ۔دریں اثنا ایکسین واپڈا گجرات سید صاحبزادہ شاہ نے ٹیم اور FIA کے ہمراہ لالہ موسیٰ رورل اور سب ڈویژن میں ریڈ کیا، موضع ڈیرہ جات اور گردونواح میں میٹر پر ڈائریکٹ بجلی چوری کرکے موٹر چلاتے ہوئے 3 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں