تتلے عالی :سیوریج کے پانی سے سبزیوں کے کھیت سیراب

تتلے عالی :سیوریج کے پانی سے سبزیوں کے کھیت سیراب

تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی سمیت ضلع بھر میں سبزی کے کھیت گندے پانی سے سیراب ہونے لگے ۔

ضلع بھر میں شہری ودیہی علاقوں میں زیر کاشت سبزی ٹینڈے ،بینگن،ہری مرچ،ٹماٹر،بھنڈی و کالی توری، آلو،شلجم،ٹینڈی،کھیرے ،ہرا دھنیا،بند وپھول گوبھی سمیت دیگر سبزی کے کھیتوں کو نہری وٹیوب ویل کے صاف پانی کے بجائے سیوریج،گٹروں کے کیمیکل ملے گندے پانی سے سیراب کیا جا رہا ہے ،مذکورہ سبزیاں گندے پانی سے تیاری کے بعد نہ صرف گوجرانوالہ بلکہ لاہور،لالہ موسیٰ، کھاریاں،دینہ،راولپنڈی کی سبزی منڈیوں میں بھجوائی جا رہی ہیں۔گندے پانی سے تیار ہونے والی سبزیا ں نہ صرف مضر صحت ہیں بلکہ مختلف اقسام کی بیماریاں بھی پیدا کرتی ہیں۔چند سال قبل عوامی شکایات پر فوڈ اتھارٹی نے ایکشن لیکر سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کاشت سبزی کے کھیتوں میں ہل چلا کر ضائع کر دی تھیں لیکن کارروائیاں بند ہونے کی وجہ سے یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا ہے ۔شہریوں نے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں