ڈسکہ :آوارہ کتوں کے غول ،کاٹنے سے متعدد شہری زخمی

ڈسکہ :آوارہ کتوں کے غول ،کاٹنے سے متعدد شہری زخمی

ڈسکہ(نامہ نگار )شہر کی سڑکوں پر آوارہ ،خارش زدہ کتوں کا راج ،سیر کرنے والے مرد و خواتین پریشان،آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کئی بچے ،بڑے ہسپتال پہنچ گئے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی ۔

 شہر کی مین سڑکوں ،کھلے پلاٹس و پرانی کچہری سمیت دیگر سرکاری دفاتر ،سٹیڈیم روڈ،پرانا ڈسکہ ،افشاں روڈ ،لاری اڈا،جنڈو روڈبھروکی روڈ،میں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈالے ہو ئے ہیں ،کتے ٹولیوں کی شکل میں سڑکوں پر مٹر گشت کرتے نظر آتے ،جو ہر آنے جانے والے پر بھونکتے ہیں بلکہ کئی آوارہ کتے بچوں بڑوں کے پیچھے پڑ جاتے ہیں ان آوارہ کتوں کی وجہ سے صبح سویرے سیر کیلئے آنے والے مر د و خواتین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،آوارہ کتوں کے کاٹنے سے کئی بچے بڑے ہسپتال پہنچ گئے ہیں مقامی انتظامیہ کو کئی بار آوارہ اور خارش زدہ کتوں کو تلف کرنے کے لئے درخواستیں دیں لیکن چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے کتوں کو فوری تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں