ڈسکہ کو ماڈل تحصیل بناکر دم لیں گے :وزیر بلدیات

 ڈسکہ کو ماڈل تحصیل بناکر دم لیں گے :وزیر بلدیات

ڈسکہ(نامہ نگار، نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے کیمپ آفس ریسٹ ہاؤس ڈسکہ میں حلقہ سے آئے ہوئے لوگوں سے ملاقات کی، شہریوں نے مسائل سے آگاہ کیا ۔۔۔

صوبائی وزیر بلدیات نے مسائل کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کر دئیے ،اس موقع پر چیف آفیسرمیونسپل کمیٹی ڈسکہ عبدالحئی بھی موجود تھے ۔ صوبائی وزیر نے بتایا کہ تحصیل ڈسکہ کو ماڈل تحصیل بناکر دم لیں گے ، بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے مندرانوالہ سے پسرور روڈ تک نالے بنائے جائیں گے ، ڈسکہ میں اربوں کے پراجیکٹس شروع ہونے جار ہے ہیں، سیوریج کا دیرینہ مسئلہ بہتر کرنے کیلئے رپورٹ تیار کر لی، انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی عوام کی مسلم لیگ ن کی پالیسیوں پر بھر پور اعتماد کا مظہر ہے ،سیاست کو نفرت اور ذاتی دشمنی میں تبدیل کرنا معاشرے کے لئے بڑا چیلنج ہے ،سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں ،سیاست کو ذاتیات اور تشدد کی حد تک پہنچا نیوالے لوگ ہی قوم کے دشمن ہیں ۔علاوہ ازیں افشاں روڈ ڈسکہ پر عبدالرحمن عطاری اور شہباز عارف چیمہ کی جانب سے صوبائی وزیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں