پاکستان تمام مذاہب کو مکمل آزادی دیتا ہے :سردار رمیش سنگھ

 پاکستان تمام مذاہب کو مکمل آزادی دیتا ہے :سردار رمیش سنگھ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )صوبائی وزیر اقلیتی امور پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ آئین پاکستان وطن عزیز میں بسنے والی تمام مذاہب کے ماننے والے کو مکمل آزادی دیتا ہے اور۔۔۔

 آئین کے نظر میں پاکستان میں بسنے والے ہر فرد کو بلا امتیاز رنگ و نسل مساوی حقوق حاصل ہیں، پاکستان کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں بسنے والے عوام اپنے عقائد اور مذہبی رسومات کی انجام دہی کیلئے آزاد ہیں جس کا مظاہرہ حال ہی میں ایسٹر، رمضان، عید، ہولی اور بیساکھی کے تہواروں کا انعقاد ہے جس میں تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں اور یہی پیغام اﷲ کی جانب سے بھیجے گئے نبیوں، پیغمبروں اوراولیاء کا بھی ہے جنھوں نے محبت، بھلائی، اخوت، رواداری کا درس دیااور اس کیلئے تکالیف بھی برداشت کیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کرسچن ٹاؤن سیالکوٹ میں واقع ہاروسٹ لائف چرچ میں مسیحی کمیونٹی کے اجتماع سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں صوبائی وزیر نے پاکستان لائف سٹائل فرنیچر نمائش کا بھی افتتاح کیا اور فرنیچر بنانے والی مختلف کمپنیوں کی جانب سے لگائے جانے والے سٹالز کا معائنہ کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں