یو این مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا بزنس سینٹر کا دورہ

یو این مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کا بزنس سینٹر کا دورہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ کے چارٹر(پائیدار ترقی کے اہداف)SDGs کی مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی انگر میٹ سٹینستھ نے اپنے وفد کے ہمراہ گوجرانوالہ بزنس سینٹر میں قائم صنعتی مصنوعات پر مشتمل میڈ ان گوجرانوالہ انکلوژر کا دورہ کیا اور۔۔۔

 گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات کو بے حد سراہا،اس موقع پر بزنس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انگر میٹ کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا کو بیشتر چیلنجز کا سامنا ہے جن میں ہیلتھ ایشوز ، فوڈ سکیورٹی اور انفراسٹرکچر کا نقصان سر فہرست ہیں،لہذا اب ماحول دوستی کی جانب تیزی سے بڑھنا ہو گا یہ متعدد حکمت عملیوں سے کیا جا سکتا ہے جیسے قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری، فضلہ کو کم کرنا ، توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانا، اور زیادہ پائیدار زرعی طریقوں کی طرف منتقلی ہے ،اس موقع پر چیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے ہونگے ،موسمیاتی تبدیلی ایک پیچیدہ اور فوری حل طلب مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کے لئے اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے۔ ،بزنس کمیونٹی کو چاہئے کہ اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کریں اور سسٹین ایبل کاروباری طریقوں کی طرف منتقلی اختیار کریں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں