سیوریج کی بحالی،گلیوں،نالیوں کی تعمیر کیلئے 2 ارب 41 کروڑ روپے مختص

سیوریج  کی  بحالی،گلیوں،نالیوں  کی  تعمیر  کیلئے  2 ارب 41 کروڑ روپے  مختص

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ ڈویژن میں سیوریج سسٹم کی بحالی ،گلیوں ،نالیوں کی تعمیر کیلئے 184نئے ترقیاتی منصوبوں کا پلان تیار،ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب41کروڑروپے کے فنڈز مختص کردئیے گئے ۔۔۔

اس سلسلہ میں لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اور بلدیاتی اداروں نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں پنجاب حکومت کے ترقیاتی پلان کے تحت گوجرانوالہ ڈویژن میں عوام کو درپیش مسائل کے خاتمے اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ترجیحی اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس سلسلہ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اوربلدیاتی اداروں کی زیر نگرانی2ارب 41 کروڑکے نئے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ۔ ان منصوبوں میں پختہ گلیوں،نالیوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبے شامل ہیں۔پختہ گلیوں اور نالیوں کے منصوبوں کی تکمیل سے دیرینہ مسائل سے چھٹکارا حاصل ہو گا اور سیوریج کی بحالی کے منصوبے سے سڑکوں اور محلوں میں جمع گندے پانی ،تعفن ،بیماریوں اور بارش سے پیدا ہونیوالی مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں