اے ڈی سی آر کی تمام جمع بندیاں جلد مکمل کرنیکی ہدایت

اے ڈی سی آر کی تمام جمع بندیاں جلد مکمل کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) مطاہر امین حیات وٹو کے زیر صدارت ریونیو ٹیکسز،ایگریکلچر انکم ٹیکس، میوٹیشن ، واٹر ریٹ اور دیگر ٹیکسز کی ریکوری کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

مطاہر امین نے کہا کہ حکومتی امور چلانے کے لیے ٹیکسز کی ریکوری ضروری ہے اور اس میں کوتاہی وغفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے ،تمام ریونیو افسر ٹیکسوں کی ریکوری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئر ممبر بورڈآف ریونیو کی ہدایات کی روشنی میں تمام جمع بندیاں جلد مکمل کریں ۔انہوں نے کہا کہ میوٹیشن اور کھیوٹ سے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے اجلاس منعقد کیے جائیں۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں کو پابند کریں کہ وہ اپنے ٹیکس گوشوارے مقررہ تاریخ تک جمع کرائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام ریونیو کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور اس سلسلہ میں تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ تمام واجبات قبل از وقت ریکور کریں بصورت دیگر ذمہ داران کے خلاف نوٹسز اور سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ اجلاس میں تمام افسروں کو حکومتی ٹیکسز خصوصاً زرعی انکم ٹیکس اور دیگر ٹیکسزکی ریکوری کے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں