پرویز الٰہی وفا داری کی مثال ،تایخ یاد رکھے گی :قیصرہ الٰہی

 پرویز الٰہی وفا داری کی مثال ،تایخ یاد رکھے گی :قیصرہ الٰہی

گجرات (نامہ نگار )سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی، بی بی ثمیرہ الٰہی اور چودھری راسخ الٰہی کی شادیوال میں ضلعی چیئرمین زکوۃ وعشر کمیٹی بلال پرویز وڑائچ کے ڈیرے پر آمد۔۔۔

بلال پرویز وڑائچ اور معززین علاقہ کی طرف سے پرتپاک استقبال کیا گیا ۔قیصر ہ الٰہی نے معززین علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل الیکشن اور ضمنی الیکشن میں بلال پرویز وڑائچ اور اہل شادیوال نے جسطرح وفاداری کا ثبوت دیا ہے ظلم وجبر کا ڈٹ کا مقابلہ کرنے ،پرویز الٰہی،مونس الٰہی کیساتھ کھڑے ہونے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ہمیں بخوبی علم ہے کہ شادیوال کے عوام نے پرویز الٰہی کا ساتھ نبھانے کیلئے بہت ساری پریشانیاں برداشت کیں،راسخ الٰہی آپکے ساتھ رابطے میں رہیگا اچھا وقت آنیوالا ہے ، پرویز الٰہی نے جسطرح بانی پی ٹی آ ئی کیساتھ وفاداری کی مثال قائم کی ہے تاریخ اسے یاد رکھے گی، ہمارے خاندان کے کچھ افرادنے اقتدار کے ہوس میں آکر اپنے ہی لوگوں پر ظلم و تشدد کروایا،جعلی مقدمات،چھاپے ،چار دیواری کا تقد س پامال،توڑ پھوڑ ایسے بہت سارے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے جنہیں اہل گجرات نہیں بھو لیں گے ، چند روز کا اقتدار انجوائے کرنیوالوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑیگا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں