انڈسٹریل زونزز کیلئے نئی پالیسی لارہے ہیں :شافع حسین

انڈسٹریل زونزز کیلئے نئی پالیسی لارہے ہیں :شافع حسین

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)صوبائی وزیر صنعت و تجارت شافع حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور کوریا کے مابین تجارتی تعاون موجود ہے تاہم دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔۔۔

 موٹر وے کوریا کی حکومت کا پاکستان میں بڑا منصوبہ ہے ،کوریا نے ڈائیو بس سروس اور دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کی ہے ۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار بزنس فورم 2024میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نئی غیر ملکی سرمایہ کاری آنے سے معشیت بہتر اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے ،پنجاب کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے پر 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہے جبکہ پہلی دفعہ ڈیوٹی فری مشینری درآمد کرنے کی سہولت بھی موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں 6 بزنس سہولت سینٹرز بنائے گئے ہیں ،5 مزید بنانے کی پلاننگ کی گئی ہے ۔انڈسٹریل زونزز کے حوالے سے نئی پالیسی لارہے ہیں۔سولر پینلز کی پاکستان میں مینو فیکچرنگ کے حوالے سے چین، برطانیہ اور دیگر غیر ملکی کمپنیوں سے سود مند بات چیت ہوئی ہے ۔انڈسٹری کو سولر انرجی پر منتقل کرنے پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے ،انڈسٹری کے سولر انرجی پر منتقلی سے صنعت کو سستی بجلی ملے گی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں