حافظ آباد:ریلوے پو لیس ملازم کی بے قابو کار بیکرز میں جا گھسی ،4 افراد زخمی

حافظ آباد:ریلوے پو لیس ملازم کی بے  قابو کار بیکرز میں جا گھسی ،4 افراد زخمی

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)گوجرانوالہ روڈ پرمبینہ طور پر نشہ میں دھت ریلوے پولیس کے ملازم نے کار بیکرز شاپ میں گھسادی جس سے بیکرز شاپ کے ملازم سمیت4افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ شاپ کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ۔

 جنرل بس سٹینڈ کے قریب واقع بیکرز پر شہری اشیا خریدنے میں مصروف تھے کہ اچانک نشے میں دھت ریلوے پولیس کے ملازم مدثر کی کار بے قابو ہوکر دکان میں گھس گئی ، حادثے میں 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ کار کے نیچے آکر ایک موٹر سائیکل بھی تباہ ہو گئی۔حادثے کے بعد پولیس نے ڈرائیور کوحراست میں لے لیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں