سمبڑیال:آ وارہ کتوں نے ڈیرے میں گھس کر 6 بکریاں ہلاک کر دیں

سمبڑیال:آ وارہ کتوں نے ڈیرے  میں گھس کر 6 بکریاں ہلاک کر دیں

سمبڑیال (سٹی رپورٹر ) میونسپل کمیٹی کی طرف سے تلفی مہم شروع نہ کئے جانے کے باعث سمبڑیال میں آوارہ کتوں کی بھرامر ہو گئی ، ایک ہی دن میں کتوں نے 6 بکریوں کو ہلاک کر دیا ۔

 سمبڑیال کے محلہ قلعہ کے رہائشی فیصل نے محلہ کرم آباد میں ڈیرہ بنایا ہوا ہے جہاں بکریاں بھی پال رکھی ہیں ،گزشتہ روز آوارہ کتوں کے غول نے پالتو جانوروں پر حملہ کر دیا ،پانچ بکریاں اور ایک بھیڑ ہلاک ہو گئی۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں