آ لود گی پھیلانے پر کارروائی ، پانی ڈال کر چلتے بھٹے بند

آ لود گی پھیلانے پر کارروائی ، پانی ڈال کر چلتے بھٹے بند

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل ماحولیات عمران حامد شیخ،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر طارق قریشی کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سلمان اسلم کا پسرور روڈ جنڈیالہ باغ والا شیخ رجادہ پر۔۔۔

واقع بھٹوں کی آلودگی کا سخت نوٹس، بار بار نوٹس کے باوجود زگ زیگ کے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر (واٹر بورڈنگ)یعنی چلتے بٹھوں میں پانی ڈال کر انہیں بند کردیا۔اس موقع پر انسپکٹرز غلام مرتضی بھٹی ،نوید احمد اور چودھری عبد الغنی و دیگر بھی ہمراہ تھے ۔ انہوں نے پسرور روڈ پر واقع میسرز فیصل بٹر کمپنی اور میسرز فرحت بٹر کو سیاہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر عملدرآمد نہ کرنے ،دھواں چھوڑنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آلودگی کا باعث بننے پو بھٹوں میں فوری طور پر پانی ڈال کر انہیں بند کر دیا اور ماحول دوست ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے تک ان یونٹس کو سیل رکھنے کا حکم دیدیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں