ٹرپنگ ، سینکڑوں ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

ٹرپنگ ، سینکڑوں ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)موسم گرما کی شدت سے قبل بجلی کی ٹرپنگ اور اوور لوڈنگ پر قابو پانے کیلئے سینکڑوں ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔۔۔

 سب ڈویژنوں کو مئی کے اختتام تک ٹرانسفارمروں کی اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کرنے کا ہدف دے دیا گیا ہے جس کے باعث 900 سے زائد مختلف فیڈرز سے ملحقہ مقامات پر نصب ٹرانسفارمرز کو مختلف کیپسٹی میں اپ گریڈ کیا جائے گا تاکہ موسم گرما میں بجلی کی ٹرپنگ ،اوور لوڈنگ کا خاتمہ ہوسکے اور شہریوں کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے موسم گرما کی آمد سے قبل ریجن کے مختلف شہری اور دیہی علاقوں میں بجلی کی ٹرپنگ کا سلسلہ جاری رہا اور بعض علاقوں میں اوور لوڈنگ کے باعث بجلی کی ترسیل مشکل ہوگئی جس پر گیپکو نے موسم گرما کی شدت کے باعث ریجن کی تمام سب ڈویژنوں میں بجلی کی ترسیل کو بہتر بنانے کیلئے مختلف کیپسٹی کے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے جس کے باعث مختلف کیپسٹی کے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں