جامکے چٹھہ:نکاسی آب نہ ہونے سے قبرستان روڈ جوہڑ

جامکے چٹھہ:نکاسی آب نہ ہونے سے قبرستان روڈ جوہڑ

جامکے چٹھہ(نامہ نگار)جامکے چٹھہ میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے مرکزی جامع مسجدغوثیہ رضویہ سے ملحقہ محلہ منڈی والا قبرستان روڈ نے آلودہ پانی نے جوہڑ کی شکل اختیار کر لی۔۔۔

 اہلا محلہ اورجتی شاہ رحمن،پنڈوری کلاں،منچرچٹھہ جانے والے لوکل مسافر اورموٹرسائیکل سواروں کو گزرتے ہوئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ سکول جاتے ہوئے مقامی بچے اور بچیاں یہاں سے گزرتے ہوئے گندے پانی کا شکار ہوکر سکول یونیفارم کو خراب کر لیتے ہیں جبکہ بزرگ افراد یہاں سے نہ گزرنے کے سبب گھروں میں قید ہوکررہ گئے ہیں۔ اہل محلہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے پرزورمطالبہ کیاہے کہ وہ جامکے چٹھہ میں نکاسی آب کے لئے سیم نالہ بنوانے کا حکم دیں تاکہ نالیوں کا پانی گلیوں اور لنک روڈ پر نہ پھیل سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں