فائر فائٹرز کا عالمی دن ،طلبہ کو آگ بجھانے کی تر بیت دی گئی

فائر فائٹرز کا عالمی دن ،طلبہ کو  آگ بجھانے کی تر بیت دی گئی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا)حافظ آباد میں محکمہ سول ڈیفنس اور ریسکیو 1122کی جانب سے فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا اور اس دن کی مناسبت سے طلبا و طالبات میں فائر فائٹنگ کے حوالے سے آگاہی اور عالمی دن کی مناسبت سے آگاہی واک کی گئی۔

ڈسٹرکٹ آفیسر شاہد پرویز کی زیر نگرانی چیف انسٹرکٹر مدثراحمد نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں طلبا کو آگ بجھانے کی تربیت اور آگاہی دی ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس شاہد پرویز کاکہنا تھا کہ مختلف عمارتوں اور مقامات پر آگ بجھاتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کر نیوالے فائر فائٹرزقوم کے ہیروز ہیں ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں