ایم ڈی کا گجرات میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ 2کی جگہ کا معائنہ

ایم ڈی کا گجرات میں سمال انڈسٹریل سٹیٹ 2کی جگہ کا معائنہ

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)ایم ڈی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سدرہ یونس نے گجرات کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کمپلیکس میں اجلاس کی صدارت کی اور انڈسٹریز اسٹیٹ 2 کیلئے تجویز کردہ جگہ کا جائزہ لیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی سمیت انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ، ایم ڈی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ سدرہ یونس نے کہا کہ حکومت پنجاب ضلع گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ 2 قائم کرنے جارہی ہے جس کے جگہ کا تعین اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا جارہا ہے ، ابتدائی طور پر مہسم روڈ کے اردگرد موضع بانٹھ، مہسی، بتوتااور برسہ کے رقبے پر تجویز کی گئی ہے ، انڈسٹریل اسٹیٹ 400 ایکڑ پر محیط ہوگی، انہوں نے کہا کہ تجویز کردہ جگہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے ، محکمہ انہار، اربن یونٹ اور سائل ٹیسٹنگ رپورٹ کے بعد جگہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا، انڈسٹریل اسٹیٹ 2 میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، پلاٹس کی قیمت کم سے کم مقرر کی جائے گی، انڈسٹریل اسٹیٹ 2 میں چھوٹے انڈسٹریل یونٹس کے ساتھ ساتھ ہیوی انڈسٹریز کو بھی شامل کیا جائے گا، ضلع گجرات میں انڈسٹریل اسٹیٹ 2 پر جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں