یوٹیلیٹی سٹور سے سستا آٹا ، چینی ، گھی غائب

یوٹیلیٹی سٹور سے سستا آٹا ، چینی ، گھی غائب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ کے یوٹیلیٹی سٹورز پر ایک ماہ سے سستا آٹا اور چینی غائب جبکہ دو ہفتوں سے گھی بھی دستیاب نہیں ۔شہری عام مارکیٹ سے مہنگے داموں آٹا ، چینی اور گھی خریدنے پر مجبور ہیں ۔

 گوجرانوالہ میں یوٹیلیٹی سٹورز پر10کلو گرام آٹے کے تھیلے کی قیمت 648روپے مقرر ہے۔مارکیٹ سے 10کلو گرام آٹے کا تھیلا1200روپے میں مل رہا ہے ۔ اسی طرح یو ٹیلیٹی سٹور پرچینی مارکیٹ سے سستی ہے جس کا ریٹ 109روپے فی کلو گرام ہے لیکن چینی بھی یو ٹیلیٹی سٹور پر موجود نہیں ۔شہری اوپن مارکیٹ سے 155 روپے فی کلو گرام چینی خریدنے پر مجبور ہیں ۔اسی طرح گھی یوٹیلیٹی سٹور پر 393 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے لیکن وہ بھی کبھی دستیاب ہوتا ہے کبھی نہیں ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز عوام کو ریلیف دینے کیلئے بنائے گئے ہیں لیکن یو ٹیلیٹی سٹورز پر جو چیزیں سستی ہیں وہ دستیاب ہی نہیں ہیں ۔آٹا اور چینی مارکیٹ سے سستے ہیں وہ بھی موجود نہیں ۔آخری مرتبہ ماہ رمضان میں آٹا اور چینی دستیاب تھا ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یوٹیلیٹی سٹور پر آٹے ،چینی سمیت دیگر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں