حافظ آباد :ایم سی کی سکر مشین ناکارہ،صفائی کا نظام معطل

حافظ آباد :ایم سی کی سکر مشین ناکارہ،صفائی کا نظام معطل

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دُنیا )میونسپل کمیٹی حافظ آباد میں 5 ماہ قبل 20لاکھ کی لاگت سے مرمت کروائی جانے والی سکر کمبائن مشین چند ماہ بعد ہی ناکارہ بن گئی جس کے بعد شہر بھر میں صفائی ستھرائی کا کام ایک بار پھر تعطل کا شکار ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی حافظ آباد جو شہریوں کے لئے ایک سفید ہاتھی بنی ہوئی ہے اور یہاں پر عرصہ دراز سے لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔ چند ماہ قبل سکرکمبائن مشین کی مرمت کے نام پر 20لاکھ روپے نکلوالئے گئے تھے لیکن یہ سکر مشین اب دوبارہ ناکار ہ ہونے کے بعد گزشتہ دس پندرہ روز سے ورک شاپ پر کھڑی ایڈمنسٹریٹر اور کمیٹی کے دیگر افسروں کا ماتم کررہی ہے جس سے نہ صرف شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام متاثر ہورہاہے بلکہ شہریوں کو شدید پریشانی کا بھی سامنا کرنا پڑرہاہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں