وزیرآباد تحصیل 18ماہ بعد بھی آپریشنل نہ ہو سکی

 وزیرآباد تحصیل 18ماہ بعد بھی آپریشنل نہ ہو سکی

جامکے چٹھہ(نامہ نگار )چودھری پرویز الہیٰ کی وزارت اعلیٰ کے دوران قدیمی تحصیل وزیرآباد کو ضلع کا درجہ تو دے دیا گیا لیکن 18 ماہ گزرنے کے باوجود اسے آپریشنل نہیں کیا جا سکا ہے ۔۔۔

 تاحال ضلع میں انتظامی افسروں کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث 10 لاکھ سے زائد شہریوں کو اپنے کاموں کے لیے گوجرانوالہ اور گجرات کے درمیان شٹل کاک بنا کر رکھ دیا گیا ہے ، سیاسی مصلحتوں کے باعث چیف سیکرٹری پنجاب ہائی کورٹ کے احکامات پر بھی عملدرآمد سے گریزاں ہیں ، تفصیلات کے مطابق 14 اکتوبر 2022 کو اس گجرات کو اپ گریڈ کر کے ڈویژن جبکہ وزیرآباد کو ضلع اور علی پور چٹھہ کو تحصیل کا درجہ دیا گیا ،ہائی کورٹ نے ضلع وزیرآباد کی حیثیت کو بحال رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے ، نگران حکومت میں گوجرانولہ کے افسروں کو اضافی چارج سنبھالنے کے احکامات جاری کئے گئے جس کی وجہ سے 10 لاکھ سے زائد شہریوں کو ڈویژن کے لیے گجرات اور گوجرانولہ میں تقسیم کر دیا گیا جو تاحال 18ماہ گزرنے کے باوجود تذبذب کا شکار ہیں۔شہریوں نے نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لاکھوں شہریوں کو فوری اور آسان خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں