گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں کانفرنس،شرکا نے لیکچرز دئیے

گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں کانفرنس،شرکا نے لیکچرز دئیے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ میڈیکل کالج میں سالانہ چوتھی میڈیکل کانفرنس \"جمکان 2024\" کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

جہاں شعبہ میڈیکل میں مہارت رکھنے والے پاکستان سمیت بین الاقوامی سپیکرز نے شرکت کی، میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب میں ایکسپرٹ نے اپنے اپنے شعبہ جات میڈیسن، سرجری، گائنی، الائیڈ ہیلتھ سائنسز، ریڈیالوجی، امراض چشم سمیت دیگر شعبوں اور جدید علاج پر لیکچر دیا، پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈاکٹر سید نوید شاہ کی خصوصی کاوش سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ گورایہ سمیت طلبہ و طالبات، نرسنگ سٹاف اور ڈاکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پوسٹ گریجوایٹ طلبہ و طالبات سمیت تھرڈ ائیر ایم بی بی ایس فارما کے طلبہ و طالبات نے پوسٹل مقابلہ جات میں بھرپور حصہ لیا ، ڈاکٹر عاصم سلیم شیخ، ڈاکٹر علی زین، ڈاکٹر عمران کھوکھر، ڈاکٹر شاہد شبیر، ڈاکٹر عرفان قیوم، ڈاکٹر احسن نسیم سمیت دیگر شعبہ جات کے پروفیسر ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی اور لیکچر دئیے بعدازاں تقریب کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر محمود بشیر ورک نے لیکچرار سمیت طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں