حکمران ٹولہ اقتدار پسند ہے نظریاتی نہیں :عظیم نوری

حکمران ٹولہ اقتدار پسند ہے نظریاتی نہیں :عظیم نوری

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی 28 سالہ سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورپارٹی کی مثالی عوامی مقبولیت پر کپتان کو اورپی ٹی آئی کے ہر ورکر کو مبارکباد دیتے ہیں ۔۔۔

ہم نے اپنے سیاسی مرشد قوم کا درد رکھنے والے لیڈر میں ملک سے وفا قوم کی فلاح اورسوائے خیر کے کچھ نہیں دیکھا جبکہ ہماری جماعت پی ٹی آئی ملکی سالمیت کی علمبردار سیاسی پارٹی ہے قائد اعظم اورلیاقت علی خان جیسے قائدین بانیان پاکستان نے اپنا مقام عزت مقبولیت اورحکومتی ملکی اعلیٰ عہدے اپنی سیاسی جدوجہد سے حاصل کیے ان کے بعد صرف بانی پی ٹی آئی ہی واحد لیڈر ہے جس نے ان کی پیروی کرتے ہوئے آج کا سیاسی مقام وزیراعظم کے عہدے تک پہنچا ۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی ایک اصول پر ست اورنظریہ رکھنے والا لیڈر جبکہ آج کا حکمران ٹولہ،بے اصولی اوربغیر نظریے اورسوچ والا اقتدار پسندٹولے کی منہ بولتی تصویر ہے ، قوم ایسے ہی کپتان کی دیوانی نہیں ہوئی کچھ تو دیکھا ہے ، قوم نے ووٹ دینے کے لیے ایسے ہی گھر گھر پی ٹی آئی کا جھنڈا نہیں لہرایا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں