تھانہ سٹی ڈسکہ کے اہلکار منشیات فروشوں کے سرپرست

 تھانہ سٹی ڈسکہ کے اہلکار منشیات فروشوں کے سرپرست

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )تھانہ سٹی ڈسکہ کا کانسٹیبل اور نائب محررمنشیات فروشوں کی سرپرستی کرنے لگا ،،تھانہ سٹی ڈسکہ میں عرصہ دراز سے تعینات کانسٹیبل حاجی سلیم اور نائب محرر عبدالرحمن نے منشیات فروشوں کی سرپرستی کرنا شروع کردی ہے ۔۔۔

یہ کانسٹیبل حاجی سلیم اور نائب محرر عبدالرحمن منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان کی سرپرستی کررہے ہیں ان کی سرپرستی کی وجہ سے منشیات فروش دھڑے کیساتھ سرعام منشیات فروش کررہے ہیں،اگر پولیس اہلکار منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے جائیں تو کانسٹیبل حاجی سلیم اور نائب محرر عبدالرحمن پہلے ہی منشیات فروشوں کو آگاہ کردیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ غائب ہوجاتے ہیں ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے رابطہ کرنے پر تھانہ سٹی ڈسکہ کے کانسٹیبل حاجی سلیم اور نائب محررعبدالرحمن نے بتایاکہ منشیات فرو ش بھی انسان ہیں باقی جو کسی نے سمجھنا ہے سمجھ لے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں