سیالکوٹ:جائیداد کیلئے بیٹے کا سو تیلی ماں اور باپ پر تشدد

سیالکوٹ:جائیداد کیلئے بیٹے  کا سو تیلی ماں اور باپ پر تشدد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )بیٹے نے جائیداد کی خاطر سوتیلی ماں اور باپ کو تشدد کانشانہ بنا ڈالا ۔

 سمبڑیال میں انصر نامی شخص کے ماں باپ کا کہنا ہے کہ ہم نے اس کو حصہ بھی دے دیا اور عاق نامہ بھی دیا ہے مگر یہ غنڈہ عناصر گروپ لے کر ہمارے گھر میں پتھراؤ اور فائرنگ کرتا ہے ۔ انہوں نے ڈی پی او سیالکوٹ، آر پی او گوجرانوالہ اور وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے کیفر کردا ر تک پہنچایا جائے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں