میو نسپل پارک پسرور میں برسوں پرانے درخت فروخت

میو نسپل پارک پسرور میں برسوں پرانے درخت فروخت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پسرور کی واحد تفریح گاہ میونسپل پارک میں لگے برسوں پرانے درخت کاٹ دئیے گئے ۔

پسرور انتظامیہ کی جانب سے درختوں کی 29 لاکھ روپے میں نیلامی کردی گئی صرف پیسوں کی خاطر پارک میں لگے ہرے بھرے درخت کٹوا دئیے گئے اور پارک کو تباہ و برباد کر دیا گیا، درختوں کی وجہ سے پارک کو چار چاند لگے ہوئے تھے اب پارک کو ویران کر دیا گیا ہے ۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ درخت کاٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جو پسرور کو سرسبز و شاداب بنانے کے بجائے ویران کر رہے ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں